پاکستان کی آئی ایم ایف کو 14 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی ادائیگی

پاکستان نے آئی ایم ایف کو قرض کی ستائیسویں قسط ادا کر دی۔ جولائی دو ہزار گیارہ سے اب تک ساڑھے چھ ارب ڈالر سے زائد ادا کئے جا چکے ہیں۔

لاہور: () اسٹیٹ بنک کے مطابق پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے کو اسٹینٖڈٖ بائی ایگریمنٹ کی مد میں چودہ کروڑ ستر لاکھ ڈالر کی قسط ادا کر دی۔ عالمی مالیاتی ادارے کو جولائی دو ہزار گیارہ سے اب تک چھ ارب چون کروڑ ڈالر ادا کئے جا چکے ہیں جبکہ ستمبر دو ہزار پندرہ تک مزید ایک ارب چھیاسی کروڑ ڈالر ادا کرنے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.