پاکستان کرکٹ بورڈ نے 40 ملازمین کو فارغ کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 40 سے زائد کنٹریکٹ اور مستقل ملازمین فارغ کر دیے۔

لاہور: () پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق فارغ کئے گئے 40 ملازمین کا کنٹریکٹ ختم ہو گیا تھا جس کو ری نیو نہیں کیا گیا۔ نکالے جانے والے ملازمین مختلف شعبوں میں کام کر رہے تھے۔ فارغ کیے جانے والوں میں اکثریت نچلے درجے کے ملازمین کی ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی سی بی سے مزید ملازمین کو بھی فارغ کئے جانے کا امکان ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.