پاکستان کرکٹ بورڈ نے 40 سے زائد کنٹریکٹ اور مستقل ملازمین فارغ کر دیے۔ لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق فارغ کئے گئے 40 ملازمین کا کنٹریکٹ ختم ہو گیا تھا جس کو ری نیو نہیں کیا گیا۔ نکالے جانے والے ملازمین مختلف شعبوں میں کام کر رہے تھے۔ فارغ کیے جانے والوں میں اکثریت نچلے درجے کے ملازمین کی ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی سی بی سے مزید ملازمین کو بھی فارغ کئے جانے کا امکان ہے۔

حکومت کی جانب سے عائد پابندی کے باعث رواں سال سونے کی درآمد ایک تہائی رہ گئی۔

اسلام آباد: () وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جنوری سے فروری تک ایک کروڑ تیرہ لاکھ ڈالر کا سونا درآمد کیا گیا۔ پچھلے سال اِسی عرصے میں تین کروڑ چوبیس لاکھ ڈالر مالیت کا سونا دیگر ممالک سے منگوایا گیا تھا ۔ جنوری سے فروری تک درآمد کئے گئے سونے کی مقدار دو سو کلو گرام رہی۔ حکومت کی جانب سے بیس جنوری کو سونے کی درآمد پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ –

تبصرے بند ہیں.