ٹی 20 ورلڈ کپ میں انگلینڈ کو 45 رنز سے شکست

ٹی 20 ورلڈ کپ میں ہالینڈ کی ٹیم نے انگلینڈ کو 45 رنز سے شکست دیکر بڑا اپ سیٹ کر دیا۔ ٹورنامنٹ میں انگلش ٹیم صرف ایک ہی فتح سمیٹ سکی۔

چٹاگانگ: () چٹاگانگ میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ میچ میں ہالینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 133 رنز سکور کئے۔ جواب میں انگلش ٹیم 18 ویں اوور ہی میں 88 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ آٹھ کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہوئے بغیر پویلین لوٹے۔ روی بوپارا نے 18، جورڈن نے 14 اور ہیلز 12رنز بنا سکے۔ ڈچ ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرنیوالے پاکستانی نژاد مدثر بخاری نے 3 شکار کئے۔ انگلش ٹیم ٹی 20 کپ کی تاریخ میں اپنا دوسرا کم ترین سکور بنا سکی۔ اس سے پہلے کولمبو میں بھارت کے خلاف ٹیم 80 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔ –

تبصرے بند ہیں.