پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویمن کرکٹ ونگ کو ختم کردیا

اکستان کرکٹ بورڈ نے ویمن کرکٹ ونگ کو ختم کرکے معاملات اپنے ہاتھ میں لے لئے۔

لاہور: ( نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں چیئرمین پی سی بی شہریار خان کے زیر صدارت گورننگ بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں ویمن کرکٹ ونگ کو ختم کرکے بورڈ نے معاملات اپنے ہاتھ میں لے لئے۔ شہریار خان نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ اکیڈمی میں کام کرنے والے کوچز ٹیم کے ساتھ نہیں رہیں گے جبکہ معین خان کا معاملہ گورننگ بورڈ نے چیئرمین پی سی بی پر چھوڑ دیا ہے۔ گورننگ بورڈ کے فیصلے کے بعد محمد اکرم اور اعجاز احمد سلیکٹرز جبکہ مشتاق احمد ٹیم کے ساتھ سپن باولنگ کوچز کے عہدے پر کام نہیں کریں گے۔ آئی سی سی صدر کی نامزدگی کے لئے شکیل شیخ، منصور مسعود اور سیکرٹری آئی پی سی اعجاز چودھری پر مشتمل تین رکنی کمیٹی بنا دی گئی ہے۔ پی سی بی کے مطابق سعید اجمل کے ایکشن کا معائنہ بورڈ 10 نومبر کو انگلینڈ سے اپنے طور پر کرائے گا اور اگر ضرروت پڑی تو ثقلین مشتاق کی خدمات دوبارہ لی جائیں گی۔ –

تبصرے بند ہیں.