دبئی ٹیسٹ: پاکستان کے 454 رنز، سرفراز احمد کی شاندار سینچ

دبئی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کیخلاف پہلی اننگز میں پاکستان نے 454 رنز بنا لئے۔ وکٹ کیپر سرفراز احمد نے 109 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

دبئی: سیریز کے افتتاحی ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان نے 219 رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے اپنی پہلی نامکمل اننگز شروع کی۔ کپتان مصباح الحق 69 رنز بنا کر میدان بدر ہوئے۔ نوجوان اسد شفیق نے 89 رنز بنانے تک مزاحمت دکھائی۔ وکٹ کیپر سرفراز احمد نے قدم جمائے اور ٹیسٹ کیرئیر کی دوسری سنچری بنا کر ٹیم کی پوزیشن بہتر بنائی۔ ذوالفقار بابر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔ یاسر شاہ کے دو رنز نے ٹوٹل کو 454 تک پہنچا دیا۔ جواب میں آسٹریلوی اوپننگ جوڑی اِن ایکشن ہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل جانسن نے 3، این ایم لیون اور اوکیف نے دو، دو جبکہ پی ایم سڈل اور سمتھ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ –

تبصرے بند ہیں.