سرفراز کی گلکرسٹ کے بعد وکٹ کیپر کی دوسری تیز ترین سنچر

سرفراز احمد کو اب اس بات کا بخوبی اندازہ ہوگیا ہے کہ ٹیم میں رہنے کے لیے بیٹنگ کتنی اہمیت رکھتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ٹیم میں واپسی کے بعد سے ان کی بیٹنگ کے جوہر خوب کھلے اور وہ کسی مستند اور منجھے ہوئے بلے باز کی طرح کھیلتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

دبئی (نیٹ نیوز) وکٹ کیپر سرفراز احمد نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی چاروں اننگز میں ایک سنچری اور تین نصف سنچریاں بنائیں اور اب دبئی میں بھی وہ ایک اہم اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ سرفراز نے کہا ہے کہ بیٹنگ پر میں پہلے بھی توجہ دیتا تھا لیکن رنز نہیں ہو رہے تھے اس بار ٹیم میں واپسی ہوئی تو ملنے والے اس موقع کو آخری جانا اور کوشش کی کہ جس انداز سے میں ڈومیسٹک کرکٹ میں کھیلتا ہوں اسی طرح انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی کھیلوں۔ سرفراز احمد کی دبئی ٹیسٹ میں 109 رنز کی اننگز ٹیسٹ کرکٹ میں ایڈم گلکرسٹ کے بعد کسی بھی وکٹ کیپر کی دوسری تیز ترین سنچری ہے۔ یہ پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں چوتھی تیز ترین سنچری بھی ہے۔ کہتے ہیں کہ مجھے وقاریونس نے کہا کہ جو تمہارا قدرتی کھیل ہے وہ کھیلنا لیکن مچل جانسن کے خلاف اگر سٹروکس نہیں کھیل سکتے تو اس کے تین چار اوورز کا سپیل گزار لینا۔ –

تبصرے بند ہیں.