پاکستان کا زمبابوے کے خلاف ون ڈے میچز میں پلہ بھاری

برسبین:پاکستان اور زمبابوے ورلڈکپ میں اتوار کو مد مقابل ہونگے۔ اس میچ سے پہلے پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 47میچ ہوئے ہیں۔ پاکستان 42ون ڈے انٹرنیشنل جیت کر آگے ہے۔ زمبابو ے نے تین میچ جیتے ہیں جن میں سے ایک میچ دو سال پہلے اس وقت جیتا تھا جب مصباح کپتان اور واٹ مور کوچ تھے۔ ایک میچ ٹائی رہا اور ایک میچ کا فیصلہ نہ ہوسکا۔37ہزار تماشائیوں کے وولن گابا اسٹیڈیم میں پاکستان نے پندرہ ون ڈے انٹر نیشنل کھیلے ہیں۔ آٹھ میں اسے شکست ہوئی چھ میں کامیابی پاکستان کو ملی۔جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.