پاکستان کا روس کو خوراک کی مصنوعات برآمد کرنے پر غور

پاکستان نے روس کو خوراک کی مصنوعات برآمد کرنے پرغورشروع کر دیا۔ اضافی خوراک برآمد کرنے کیلئے وزارت تجارت اورنیشنل فوڈ سیکیورٹی کو جامع پلان تیار کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی زیرصدارت اسلام آباد میں اجلاس ہوا جس میں روس کوخوراک کی اشیاء برآمد کرنے کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ روس دنیا بھر سے سالانہ 35 ارب ڈالر کی خوراک درآمد کرتا ہے جبکہ روس نے یورپ سے خوراک کی درآمد پرپابندی عائد کر دی ہے۔ اس کے نتیجے میں 16 ارب ڈالربرآمدات کی گنجائش پیدا ہوئی ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستانی معیشت میں زراعت کا حصہ 21 فیصد ہے اور زرعی شعبے کو مراعات دے کر برآمدات بڑھائی جا سکتی ہیں۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزارت تجارت اور نیشنل فوڈ سیکیورٹی کو اضافی خوراک کی برآمد کا پلان تیار کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ خوراک کی برآمد سے مقامی سطح پر قلت پیدا نہیں ہونی چاہئے۔ اجلاس میں ماسکو میں ورلڈ فوڈ نمائش 2015 میں شرکت کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.