رواں مالی سال معیشت کے لئے بہتر سال تھا: اسٹیٹ بنک

اسٹیٹ بنک کی مالی سال دو ہزار تیرہ ، چودہ میں پاکستانی معیشت کی صورتحال پر سالانہ رپورٹ جاری۔ معیشت کے لئے بہتر سال تھا، مہنگائی کی شرح سنگل ہندسے رہی ، ترسیلات زر میں اضافہ ہوا۔

کراچی:  اسٹیٹ بنک کی جاری رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے سے روپے کی قدر بڑھی۔ گزشتہ مالی سال مہنگائی کی شرح آٹھ اعشاریہ چھ فیصد رہی ۔ حکومتی قرضوں میں کمی سے کمرشل بنکوں کے نجی شعبے کو دئیے گئے پیداواری قرضوں کے اجراء میں اضافہ ہوا۔ مالیاتی خسارہ گزشتہ مالی سال مجموعی قومی پیداوار کا ساڑھے پانچ فیصد رہا۔ تارکین وطن پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں تیرہ اعشاریہ آٹھ فیصد اضافہ ہوا۔

تبصرے بند ہیں.