پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں سری لنکا پہنچ گئی

کولمبو()پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں سری لنکا پہنچ گئی ہے۔

قومی ٹیسٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے سری لنکا پہنچ چکی ہے ، پاکستانی ٹیم سری لنکا میں اپنے دورے کا آغاز 11جون کو کولمبو کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے والے وارم اپ میچ سے کرے گی۔ افتتاحی ٹیسٹ میچ 17جون کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 9 بجے گال سٹیڈیم میں شروع ہوگا ۔ گرین شرٹس سری لنکا میں تین ٹیسٹ میچز کے علاوہ پانچ ون ڈے ، دو ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی جس کے لئے کرکٹ ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ –

تبصرے بند ہیں.