برمنگھم: انگلینڈ نے پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو 210 رنز سے ہرا دیا

انگلینڈ نے پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کو 210 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔

برمنگھمانگلینڈ نے پہلے ون ڈے کرکٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو ریکارڈ 210 رنز سے شکست دے دی، اس سے پہلے انگلینڈ نے 1975 کے ورلڈ کپ میچ میں بھارت کو 202 رنز سے ہرایا تھا۔ میچ میں انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر ریکارڈ 408 رنز بنائے یہ اسکور انگلینڈ کا ون ڈے میچوں میں سب سے بڑا سکور ہے۔ انگلینڈ نے جو روٹ اور جوز بٹلر کی شاندار سنچریوں کی بدولت رنز کا پہاڑ کھڑا کیا۔ روٹ نے 104 اور بٹلر نے 129 رنز بنائے۔ جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم بتیسویں اوور میں 198 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے روس ٹیلر نے ستاون اور کین ولیمسن نے پینتالیس رنز بنائے۔ پانچ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ نے 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

تبصرے بند ہیں.