ترک وزیر اعظم احمد داؤد کابینہ سمیت مستعفی

صدارتی دفتر کا کہنا ہے وزیر اعظم اور کابینہ کا استعفی طے شدہ طریقہ کار کے مطابق ہے جس میں انتخابات کے بعد کابینہ مستعفی ہو جاتی ہے.

انقرہ: ( غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک وزیر اعظم احمد داؤد اوگلو نے عام انتخابات میں حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈیولیپمنٹ پارٹی کو واضح اکثریت حاصل نہ ہونے پر کابینہ سمیت استعفیٰ دے دیا۔ صدارتی دفتر کا کہنا ہے وزیر اعظم اور کابینہ کا استعفی طے شدہ طریقہ کار کے مطابق ہے جس میں انتخابات کے بعد کابینہ مستعفی ہو جاتی ہے۔ صدر نے وزیر اعظم اور کابینہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ نئی حکومت کے قیام تک کام جاری رکھیں ۔ ترک صدر کی جانب سے آئندہ ہفتے انتخابات کے مکمل نتائج کے آنے تک نئی حکومت تشکیل دیئے جانے کا امکان ہے۔ حکمراں جماعت کو واضح اکثریت حاصل نہ ہونے کے باعث مخلوط حکومت بنانا پڑے گی۔ –

تبصرے بند ہیں.