پاکستان نے 92 ورلڈ کپ کا سیمی فائنل آکلینڈ میں ہی جیتا تھا

آکلینڈ :پاکستان نے آکلینڈ گرائونڈ پر دس ون ڈے انٹر نیشنل میچ کھیلے ہیں۔ اس نے چار میچ جیتے ہیں چار میں اسے شکست ہوئی ہے جبکہ ایک میچ ٹائی رہا اور ایک میچ کا نتیجہ برآمد نہ ہوسکا۔ جنوبی افریقا نے یہاں سات میچ کھیلے ہیں تین جیتے تین ہارے اور ایک میچ ٹائی رہا۔ پاکستان کی چار فتوحات میں1992ورلڈ کپ کا تاریخی سیمی فائنل بھی شامل ہے۔ ورلڈ کپ میں ابھی تک ایک میچ بارش کی نذر ہوا ہے جس میں آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کو ایک ایک پوائنٹ ملا تھا۔ ایڈن پار ک میں نیوزی لینڈ کے خلاف گروپ میچ میں آسٹریلوی ٹیم صرف 151رنز بناکر آئوٹ ہوگئی تھی۔ نیوزی لینڈ نے چھوٹا اسکور بنانے کی کوشش میں 9وکٹیں گنوا بیٹھا تھا۔1955میں اسی گرائونڈ پر انگلینڈ کے خلاف نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹیسٹ میچ کی تاریخ میں سب سے کم اسکور 26رنز پر آئوٹ ہوگئی تھی۔ اس گرائونڈ پرہونے والے71میں سے 37میچوں میںبعد میں اور29میں پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم نے فتح حاصل کی۔

تبصرے بند ہیں.