زمبابوے کو ہرا کر کوارٹر فائنل تک رسائی ہدف ہے،آئرش قائد

ہوبارٹ : آئرلینڈ ٹیم کے کپتان ولیم پورٹرفیلڈ نے کہا ہے کہ زمبابوے کو ہرا کر رواں ورلڈ کپ میں کوارٹر فائنل تک رسائی کیلئے راہ ہموار کرنا ہدف ہے۔ آئرلینڈ اور زمبابوے کی ٹیمیں ورلڈ کپ کے اہم گروپ بی میچ میں ہفتہ کو آمنے سامنے ہوں گی، آئرش ٹیم دو میچ جیت چکی ہے اور زمبابوے کو ہرا کر کوارٹر فائنل کی دوڑ میں شامل ہو سکتی ہے۔ آئرش قائد نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے ہاتھوں بھاری شکست کے باوجود حوصلے پست نہیں ہوئے، تمام تر توجہ زمبابوے کو ہرا کر میگا ایونٹ میں جاندار کم بیک کرنے پر مرکوز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں زمبابوے کے مقابلے ہماری پوزیشن زیادہ بہتر ہے اور یہ میچ جیتنے کیلئے ہم سرتوڑ کوشش کریں گے، بلاشبہ زمبابوے اچھی ٹیم ہے اسے شکست دینے کیلئے کھلاڑیوں کو ڈٹ کر مقابلے کیلئے تیار رہنا ہو گا۔

تبصرے بند ہیں.