پاکستان کا جیت کیلئے جنوبی افریقہ کو 223 رنز کا ہدف

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 222 رنز بنائے ، مصباح الحق 56 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر ، سرفراز احمد نے 49 رنز کی اننگز کھیلی 

آکلینڈ : پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 223 رنز کا ہدف دیا ہے ، پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے تمام وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز بنائے ، مصباح الحق نے 56 اور سرفراز احمد نے 49 رنز کی اننگز کھیلی ، یونس خان 37 ، شاہد آفریدی 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، ڈیل سٹین نے 3 ، کائل ایبٹ اور مورنی مورکل نے دو دو اور عمران طاہر اور اے بی ڈی ویلیئرز نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا

تبصرے بند ہیں.