پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز دو صفر سےجیت لی

پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیزکو گیارہ رنز سے شکست دے کر سیریز بھی دو صفر سے جیت لی۔ عمراکمل کو میچ جبکہ ذوالفقاربابر کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا۔ کنگزٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں پر ايک سو پينتيس رنزبنائے۔۔عمراکمل نے آئوٹ ہوئے بغيرچھياليس جبکہ احمد شہزاد نے چواليس رنز کی اننگز کھیلی۔ ميزبان ٹيم کي جانب سے سنيل نارائن نے تين کھلاڑي اور سيموئل بدري نےدو وکٹيں حاصل کيں۔۔ ویسٹ انڈیز نے اننگز شروع کی تو اسے ابتدا میں ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور سترہ رنز پر اس کے چار کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ بعد میں براوو۔۔ نارائین اور پولارڈ نے تیز اسکور کرکے ہدف تک پہنچنے کی کوشش کی ۔ تاہم پاکستانی بالرز نے ان کی ایک نہ چلنے دی اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم نو وکٹیں گنوا کر ایک سو چوبیس رنز ہی بناسکی۔ سیریز میں دو صفر کی کامیابی کے بعد پاکستانی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں دوسرے نمبرپرآگئی ہے ۔۔ اور میزبان ٹیم کو دوسری پوزیشن سے محروم کردیا۔

تبصرے بند ہیں.