اسلام آباد (ہیلتھ رپورٹر)ملک میں 26 فروری کو کورونا وائرس کا پہلا کیس کراچی میں سامنے آنے کے بعد جہاں ابتدائی طور پر اس وائرس کا پھیلاو¿ کم حد تک تھا وہی گزشتہ 10 روز میں اس میں کافی تیزی دیکھی جارہی ہے، یومیہ 3 ہندسوں یعنی سینکڑوں میں آنے والے کیسز 4 ہندسوں میں پہنچ چکے ہیں اور گزشتہ کئی روز سے ایک ہزار سے زائد کیسز روزانہ ریکارڈ ہورہے ہیں جبکہ اموات کی شرح بھی بہت تیزی سے بڑھ گئی ہے۔پاکستان میں گزشتہ 10 دنوں ( 28 اپریل سے 7 مئی) کے دوران کورونا وائرس سے ہونے والی اموات میں 100 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اعداد و شمار کے مطابق 26 فروری کو ملک میں وائرس سے پہلا کیس رپورٹ ہونے کے بعد سے مارچ کے مہینے میں ایک ہندسے میں ہونے والی اموات کا اضافہ اپریل کے مہینے میں دوہرے ہندسے تک پہنچ گیا جبکہ اب تک ملک میں سب سے زیادہ 48 اموات 7 مئی کو رپورٹ ہوئیں۔کورونا وائرس سے ملک میں صرف 28 اپریل سے 7 مئی کے دوران 299 اموات رپورٹ ہوئیں جو 7 مئی تک ملک میں ہونے والی 593 اموات کا 50 فیصد سے زائد بنتا ہے، تاہم اس خطرناک رجحان کے باوجود کورونا وائرس کا پھیلاو¿ روکنے کے لیے لاگو کیے گئے لاک ڈاو¿ن میں 9 مئی کے بعد سے نرمی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مئی کے مہینے میں وائرس عروج پرپہنچ سکتا ہے جس سے رپورٹ ہونے والی کیسز اور اموات کی شرح میں اضافہ ہو سکتا ہے۔گزشتہ روز بھی اس وائرس سے ایک روز میں اب تک کی سب سے زیادہ 48 اموات ریکارڈ کی گئیں جبکہ کیسز کی تعداد بھی تقریباً 13سو رہی، آج (8 مئی) کو ملک کے مختلف حصوں سے نئے کیسز کے آنے کی تصدیق ہوئی جبکہ صحتیاب افراد کی تعداد میں بھی بڑا اضافہ دیکھا گیا۔وفاقی داراالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دن بدن تیزی سے بڑھ رہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں وہاں 37 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے، سرکاری سطح پر قائم ویب سائٹ کے مطابق اسلام آباد میں کورونا متاثرین میں 37 نئے مریضوں کا اضافہ دیکھا گیا۔ جس کے بعد وہاں مجموعی طور پر کورونا متاثرین کی تعداد 521 سے بڑھ کر 558 تک پہنچ گئی۔ گلگت بلتستان میں بھی کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں گلگت بلتستان میں مزید 6 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد وہاں متاثرین کی تعداد 388 سے بڑھ کر 394 ہوگئی۔ وائرس سے سب سے کم متاثر علاقے آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 2 نئے کیسز کا اضافہ ہوا، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 76 سے بڑھ کر 78 تک پہنچ گئی۔ ملک میں مجموعی کیسز میں اموات کی شرح تقریباً 2.3 فیصد ہے تو وہی صحتیاب ہونے والوں کی شرح تقریباً 30 فیصد ہے جو کہ دیگر مریضوں کے لیے امید کی کرن ہے، ان صحتیاب مریضوں کی تعداد کو دیکھیں تو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 66 افراد نے اس وائرس کو شکست دی، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ان نئے شفا پانے والے مریضوں کی تعداد کے بعد مجموعی طور پر ملک میں 7 ہزار 530 مریض صحتیاب ہوگئے۔ اگر ملک کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیں تو مجموعی مصدقہ کیسز 24999 ہیں جس میں سے 593 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 7530 صحتیاب ہوئے ہیں، اس طرح ملک میں 16 ہزار 876 فعال کیسز موجود ہیں۔ صوبوں کے حساب سے پنجاب میں 9195، سندھ میں 9093 مصدقہ کیسز ہیں، وہی خیبرپختونخوا میں 3956 افراد وائرس کا شکار ہوئے جبکہ بلوچستان میں یہ تعداد 1725 تک پہنچ چکی ہے ، اسلام آباد میں 558 جبکہ گلگت بلتستان میں 394 متاثرہ افراد ہیں، ساتھ ہی آزاد کشمیر میں سب سے کم 78 لوگ اب تک وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔ملک بھر میں کورونا سے اموات کی صورتحال کچھ اس طرح ہے، خیبرپختونخوا 209، سندھ 171، پنجاب 156، بلوچستان 24، اسلام آباد 04اور گلگت بلتستان میں 3 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے ۔
تبصرے بند ہیں.