واشنگٹن……..امریکا نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والے دھرنوں کی مانیٹرنگ کررہے ہیں،امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان ساکی نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والے مظاہروں کو مانیٹر کر رہے ہیں،فریقین سے تشدد سے اجتناب اورقانون کا احترام کرنے کی اپیل کی ہے،پرامن احتجاج اورآزادی اظہار رائے جمہوریت کی خصوصیات ہیں۔جان ساکی نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کے سامنے امریکی نژاد پاکستانیوں کے مظاہرے سے لاعلمی کا اظہار کیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحد پر ہونے والے فائرنگ کے واقعات سے متعلق جان ساکی نے کہاکہ امریکا دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ دنیا بھر میں ہونے والے واقعات میں کو قریب سے مانیٹر کررہے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.