آرمی چیف بحران حل کرنےکےلیے مثبت کردارادا کریں، وزیراعظم

اسلام آباد……. وزیر اعظم نواز شریف نے آرمی چیف سے کہاہے کہ وہ موجودہ بحران حل کرنے کے لیے مثبت کردار ادا کریں،آرمی چیف نے 15دنوں سے جاری بحران 15گھنٹوں میں تقریباً حل کرلیا، عمران خان اورطاہرالقادری نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی،وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان آج پھر ملاقات کا امکان ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے قائد طاہر القادری نے راولپنڈی میں آر می چیف جنرل راحیل شریف سے الگ الگ ملاقات کی اور اپنے موقف سے آرمی چیف کو آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے عمران خان اور طاہر القادری کے موقف کو تفصیل سے سنا۔آرمی چیف آج اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف سے دوبارہ ملاقات کریں گے اور دونوں رہنماؤں سے ہونے والی ملاقات سے متعلق ان سے مشاورت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے مشاورت کے بعد حکومتی نمائندوں کی عمران خان اور طاہر القادری سے مشترکہ ملاقات ہوگی ، جس کے بعد فریقین کے مابین تحریری معاہدہ ہوگا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان کی آرمی چیف سے ملاقات ایک گھنٹہ 10 منٹ جبکہ طاہر القادری کی آرمی چیف سے3 گھنٹے 15منٹ تک ملاقات جاری رہی۔

تبصرے بند ہیں.