پاکستان میں کورونا 1286افراد نگل گیا ، 62 ہزار 789 متاثر

اسلام آباد (ہیلتھ رپورٹر)دنیا بھر میں پھیلی وبا کورونا وائرس جہاں لاکھوں کو متاثر و ہلاک ہوئے ہیں وہی اب یہ وبا پاکستان میں اپنے پنجے گاڑ رہی ہے اور اب تک یہاں 62 ہزار 789 متاثر جبکہ 1286 لوگ موت کا شکار ہوچکے ہیں، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آج ابھی تک ملک میں کورونا وبا کے 100 مریض سامنے آئے جبکہ 3 اموات ہوئیں، تاہم 2 ہزار سے زائد لوگ صحتیاب بھی ہوگئے۔26 فروری کو ملک میں کورونا وبا کے پہلے کیس کے سامنے آتے ہیں مختلف طرح کی پابندیاں اور لاک ڈاو¿ن نافذ کیا گیا تھا جو بعدازاں نرم کردیا گیا،ابتدائی طور پر اس وائرس کا پھیلاو¿ کافی حد تک کم تھا، تاہم جوں جوں وقت گزرتا گیا، اس وائرس کے پھیلاو¿ میں تیزی آتی رہی اور مئی کا مہینہ اب تک کے لیے سب سے تشویشناک ثابت رہا۔پاکستان میں پہلے کیسز 31 مارچ تک ایک ماہ سے زائد کے عرصے میں 2 ہزار سے زائد مصدقہ کیسز اور 26 اموات ریکارڈ ہوئیں تھیں، جس کے بعد اپریل کے مہینے میں ان کیسز اور اموات میں تیزی آئی اور 30 اپریل تک یہ ساڑھے 16 ہزار سے زائد کیسز اور 385اموات تک پہنچ گئی، تاہم مئی کے مہینے میں ان کیسز میں بہت زیادہ تیزی آگئی اور 28 روز کے دوران 46 ہزار سے زائد کیسز 898 اموات کا اضافہ ہوا، آج (29 مئی) کو پاکستان میں اس وبا کے نئے کیسز اور اموات کی تصدیق ہوئی۔اسلام آباد جو ابتدا میں اس وائرس سے کم متاثر علاقہ تھا وہاں اب کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، سرکاری سطح پر اعداد و شمار فراہم کرنے کے لیے بنائی گئی ویب سائٹ کے مطابق اسلام آباد میں مزید 85 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ 3 افراد زندگی کی بازی بھی ہار گئے، جس کے بعد وہاں اب تک متاثر ہونے والوں کی تعداد 2100 جبکہ اموات 22 ہوگئی ہیں۔گلگت بلتستان میں بھی کورونا مریضوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، اعداد و شمار کے مطابق گلگت بلتستان میں اس عالمی وبا کے 7 نئے کیسز سامنے آگئے، جس کے بعد وہاں اب تک اس وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 651 سے بڑھ کر 658 ہوگئی۔آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے مزید 8 نئے مریضوں کا اضافہ ہوا، اعداد و شمار کے مطابق ان نئے مریضوں کے بعد اس وائرس سے سب سے کم متاثر علاقے میں متاثرہ افراد کی تعداد 219 سے بڑھ کر 227 ہوگئی۔علاوہ ازیں ملک میں وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ بھی دیکھا گیا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وبا سے 2ہزار 74 مریض شفایاب ہوگئے، جس کے بعد اب تک ملک میں اس وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 20 ہزار 231 سے بڑھ کر 22 ہزار 305 ہوگئی۔ملک میں ان تمام کیسز، اموات اور صحتیاب ہونے والوں کے بعد اگر مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے، مصدقہ کیسزکی تعداد 62789، اموات 1286، صحتیاب 22305اور فعال کیسز 39198 ہیں ۔اس وقت سب سے زیادہ صوبہ سندھ متاثر ہے اور وہاں کیسز 25 ہزار 309 ہیں، جس کے بعد پنجاب کی تعداد ہے اور وہاں 22 ہزار 37 افراد متاثر ہوچکے ہیں، خیبرپختونخوا میں اس وبا سے 8 ہزار 842 لوگ متاثر ہوئے ہیں وہیں بلوچستان میں یہ تعداد 3 ہزار 616 ہے، اسلام آباد میں 2100، گلگت بلتستان میں 658 اور آزاد کشمیر میں 227 لوگوں کو یہ وبا اپنا شکار بنا چکی ہے۔ملک میں اموات کی صورتحال کچھ یوں ہے، خیبرپختونخوا 432، سندھ 396، پنجاب 381، بلوچستان 41، اسلام آباد 22، گلگت بلتستان 9 اور
آزاد کشمیر میں 5 مریض ہیں ۔وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں سامنے آیا تھا اور 25 مارچ تک کیسز کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ چکی تھی، تاہم اس کے بعد مذکورہ وائرس نے پاکستان میں اپنے پنجے گاڑنا شروع کردیے اور اب تک 62 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ملک میں کورونا وائرس کے پہلے کیس سے لے کر اب تک کیا صورتحال رہی اور کس روز کتنے کیسز سامنے آئے؟ مکمل تفصیل جاننے کے لیے یہاں کلک کریں، ملک میں کورونا وائرس سے پہلی موت 18 مارچ کو خیبرپختونخوا میں ہوئی تھی جس کے بعد 31 مارچ تک اموات کی مجموعی تعداد 26 ہوگئی تھی، تاہم یکم اپریل سے لے کر 30 اپریل تک مزید 359 اموات ریکارڈ کی گئیں، بعد ازاں مئی میں یہ تعداد 1200 سے تجاوز کرچکی ہے۔

تبصرے بند ہیں.