پاکستان میں کورونا سے 96 جاں بحق ، متاثرین کی تعداد 5716 ہو گئی

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کا سلسلہ جاری ہے، آج گلگت بلتستان میں مزید 9 کیسز رپورٹ ہونے سے ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 5 ہزار 716 تک پہنچ گئی جبکہ اموات 96 ہوگئیں، دنیا بھر میں تقریباً 20 لاکھ لوگوں کو متاثر اور ایک لاکھ 14 ہزار کے قریب اموات کا سبب بنے والے اس مہلک وائرس کا پھیلاو¿ پاکستان میں اپریل میں مزید تیز ہوگیا ہے، یکم اپریل سے اب تک نہ ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں دوگنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ملک میں کورونا وائرس سے متعلق معلومات فراہم کرنے والی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں آج 9 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد گلگت بلتستان میں مجموعی تعداد 233 ہوگئی، جہاں پاکستان میں کیسز اور اموات میں تیزی دیکھی جارہی ہے وہیں صحتیاب افراد کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے، آج کے اعداد و شمار میں پاکستان میں مزید 281 افراد وائرس کو شکست دے کر صحتیاب ہوگئے، جس کے بعد ملک میں صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1378 ہوگئی۔نئے اعداد و شمار کے بعد مجموعی ملکی صورتحال کو دیکھیں تو پنجاب میں 2826 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، سندھ میں 1452، خیبرپختونخوا میں 800 اور بلوچستان میں 231 افراد وائرس سے متاثر ہیں، مزید برآں اسلام آباد میں 131، گلگت بلتستان میں 233 اور آزاد کشمیر میں 43 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔پاکستان میں ہونے والی 96 اموات میں ابھی تک سب سے زیادہ خیبرپختونخوا میں ہوئی ہیں، خیبرپختونخوامیں 35 اموات، سندھ 31 اموات، پنجاب 24 اموات، گلگت بلتستان 3 اموات، بلوچستان 2 اموات، اسلام آباد ایک اور آزاد کشمیرمیں کوئی شخص کورونا کا شکار نہیں ہوا ۔

تبصرے بند ہیں.