پاکستان میں کورونا سے 770 ہلاکتیں ،35788 متاثر

اسلام آباد (ہیلتھ رپورٹر)ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 770 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 35788 تک جاپہنچی ہے، اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 275 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 234 اور پنجاب میں 223 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، اس کے علاوہ بلوچستان میں 27، اسلام آباد 6، گلگت بلتستان میں 4 اور آزاد کشمیر ممیں مہلک وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے ، کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک بھر میں اب تک ک±ل 330,750ٹیسٹ اور 9695 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں ۔آج بروز جمعرات اب تک ملک بھر سے کورونا کے مزید 147 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں بلوچستان سے 81، اسلام آباد 63 اور آزاد کشمیر سے مزید 3 کیسز سامنے آئے ہیں۔بلوچستان حکومت کی جانب سے بدھ کو کورونا کیسز کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں تاہم آج سرکاری پورٹل پر صوبے میں مزید 81 نئے کیس بتائے گئے ہیں، پورٹل کےمطابق بلوچستان میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 2239 بتائی گئی ہے جب کہ صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 27 ہے ، پورٹل کے مطابق بلوچستان میں اب تک 326 مریض کورونا وائرس سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا وائرس کے مزید 63 کیسز سامنے آئے ہیں، سرکاری پورٹل کے مطابق نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 822 ہو گئی ہے جب کہ دارالحکومت میں وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہے۔آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 3 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں، پورٹل کے مطابق علاقے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 91 ہوگئی ہے جب کہ علاقے میں اب تک وائرس سے ایک ہلاکت ہوئی ہے، سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 69افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔سندھ میں بدھ کو کورونا کے مزید 731 نئے کیسز سامنے آئے اور 16 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی، مراد علی شاہ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4223 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 731 نئے مریضوں کے اضافے کے بعد صوبے میں کل کیسز کی تعداد 13341 اور ہلاکتیں 234 ہوگئی ہیں، وزیراعلیٰ نے کہا اچھی خبر یہ ہے کہ 606 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے جس کے بعد اب تک 2835 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔پنجاب میں بدھ کو کورونا کے مزید 9 مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد انتقال کرجانے والوں کی مجموعی تعداد 223 ہوگئی، صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کے مطابق مزید 302 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 13561 تک جاپہنچی ہے، صوبے میں 4530 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔خیبر پختونخوا میں بدھ کو مزید 8 افراد کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں جاں بحق افراد کی تعداد 275 تک جاپہنچی ہے، صوبائی محکمہ صحت کے مطابق پشاور میں 4، نوشہرہ میں 2، لوئر دیر اور خیبر میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوا، صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 231 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 5252 تک جاپہنچی ہے، محکمہ صحت کے پی کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا کے 1392 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔گلگت بلتستان میں بدھ کو مزید 7 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 482 ہوگئی ہے، محکمہ صحت گلگت بلتستان کے مطابق مہلک وائرس سے اب تک 4 ہلاکتیں ہوئی ہیں جب کہ کورونا سے متاثرہ 337 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.