پاکستان میں کورونا سے مزید 77 جاں بحق ، کل تعداد 1520 ہو گئی ، 71101 متاثر

اسلام آباد (ہیلتھ رپورٹر)ملک میں کورونا سے مزید 77 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1520 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 71101 تک پہنچ گئی ہے، اب تک سندھ میں 481 اور پنجاب میں کورونا سے 475 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 473 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، اس کے علاوہ بلوچستان میں 47، اسلام آباد 27، گلگت بلتستان میں 11 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 6 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک بھر میں ک±ل547030 ٹیسٹ اور 25271 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں ۔ آج اب تک ملک بھر سے کورونا کے مزید 2800 کیسز اور 77 ہلاکتیں سامنے آچکی ہیں جن میں پنجاب سے 952 کیسز 36 اموات، خیبرپختونخوا سے 487 کیسز اور 20 ہلاکتیں، بلوچستان میں 200 نئے کیسز اور ایک ہلاکت جبکہ سندھ میں 885 کیسز اور 16 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں،اس کے علاوہ اسلام آباد سے 226 کیس اور 4 ہلاکتیں سامنے آئیں جبکہ گلگت بلتستان میں 33 اور آزاد کشمیر میں 17 کیسز سامنے آئے ہیں۔آج پنجاب سے کورونا کے مزید 952 کیسز اور 36 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں،سرکاری پورٹل کے مطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 25056 اور ہلاکتیں 475 ہوگئی ہیں،صوبے میں اب تک کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6507 ہے۔سندھ میں آج مزید 885 کیسز اور 16 اموات سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کی،وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا گیا گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوراں صوبے میں 885 کیسز سامنے آئے جس میں سے 617 نئے کیسز کراچی سے سامنے آئے،انھوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز 16 مزید افراد کورونا کے باعث جا ن کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں وائرس سے مر نے والوں کی تعداد 481 ہو گئی ہے،مراد علی شاہ نے بتایا کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد سندھ میں مریضوں کی مجموعی تعداد 28245 ہو چکی ہے جس میں سے 1073مریض مختلف اسپتالوں میں جب کہ 12773 مریض گھروں میں آئسولیشن میں ہیں،وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 553 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں، اس وقت تک صحت یاب ہونے والوں مریضوں کی تعداد 13810 ہو گئی ہے اور صوبے میں کورونا سے صحت یابی کی شرح 49 فیصد ہے۔وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا وائرس کے مزید 226 کیسز اور 4 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے،پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 2418 ہوگئی ہے جب کہ اموات 27 ہو چکی ہیں،اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 161 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں،بلوچستان میں اتوار کو مزید 200 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے میں تصدیق شدہ کورونا مریضوں کی تعداد 4393 ہو گئی،محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق صوبے میں کورونا کے مزید ایک مریض کا انتقال بھی ہوا جس کے بعد صوبے میں مہلک وائرس کے ہلاکتیں 47 تک پہنچ گئیں،اتوار کو بلوچستان میں مزید 26 مریض صحتیاب بھی ہوئے۔آزاد کشمیر میں بھی آج کورونا کے مزید 17 کیسز سامنے آئے ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے،حکومتی اعدادو شمار کے مطابق علاقے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 251 ہوگئی ہے جب کہ علاقے میں اب تک وائرس سے 6 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں،سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 105 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اتوار کو مزید 20 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 473 تک جا پہنچی ہے،صوبائی محکمہ صحت کے مطابق پشاور میں 8، سوات میں 4 اور ہری پور میں 2 جبکہ مردان، ڈیرہ اسماعیل خان، اپر دیر، لوئر دیر، باجوڑ اور بٹگرام میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوا،صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 487 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد10027ہوگئی،صوبے میں اب تک 2912 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔گلگت بلتستان میں اتوار کو مزید 33 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 711 ہوگئی ہے،محکمہ صحت گلگت بلتستان کے مطابق کورونا سے اب تک 11 ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ صحت یاب مریضوں کی تعداد 496 ہے۔

تبصرے بند ہیں.