پاکستان میں کورونا سے مزید 19 جاں بحق ، تعداد 505 ، 21838 مریض

اسلام آباد (ہیلتھ رپورٹر)ملک میں آج کورونا وائرس سے اب تک مزید 19 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 505 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 21838 تک جاپہنچی ہے، اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 185 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 148 اور پنجاب میں 144 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، اس کے علاوہ بلوچستان میں 21، اسلام آباد 4 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں، کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق اب تک 222,404 ٹیسٹ اور 5782 مریض صحٹ یاب ہو چکے ہیں ۔ آج بروز منگل ملک بھر سے اب تک کورونا کے مزید 386 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سندھ سے 307 کیسز 11 ہلاکتیں، پنجاب 30 کیسز 8 ہلاکتیں اور اسلام آباد سے 49 کیسز سامنے آئے ہیں۔ سندھ سے آج کورونا وائرس کے مزید 307 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 11 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کی، مراد علی شاہ نے بتایا کہ ہم نے 24 گھنٹوں میں 2250 ٹیسٹ کیے جس میں 307 نئے کیسز سامنے آئے اور 11 ہلاکتیں بھی ہوئیں جس کے بعد صوبے میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 8189 اور ہلاکتیں 148 ہوگئی ہیں، وزیراعلیٰ کے مطابق آج مزید 42 افراد صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1674 ہوگئی ہے۔پنجاب میں آج اب تک کورونا کے مزید 30 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 8 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نےکی، ترجمان کے مطابق صوبے میں کورونا کےکیسز کی مجموعی تعداد 8133 اور ہلاکتیں 144 تک جا پہنچی ہیں، ترجمان نے بتایا کہ 768 زائرین، 1926 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 86 قیدی اور 5357 عام شہری کورونا وائرس میں مبتلا ہیں،
پنجاب میں کورونا سے اب تک 2716 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں آج کورونا وائرس کے مزید 49 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں، سرکاری پورٹل کے مطابق نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 464 ہوگئی ہے جب کہ شہر میں وائرس سے اب تک 4 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔خیبر پختونخوا میں پیر کو کورونا سے مزید 5 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 185 تک جاپہنچی ہے، محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں مزید 159 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3288 ہوگئی ہے، محکمہ صحت نے بتایاکہ صوبے میں اب تک کورونا سے 856 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔بلوچستان میں پیر کو مزید 103 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1321 ہوگئی، صوبے میں اب تک 21 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 197 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔گلگت بلتستان میں پیر کو مزید 8 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 372 تک پہنچ گئی ہے، محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس سے 3 افراد کا انتقال ہوا ہے جبکہ اب تک 279 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔آزاد کشمیر سے پیر کو کورونا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا تاہم اتوار کو مزید 5 میں کورونا وائرس پایا گیا جس کے بعد علاقے میں کورونا کے کیسز کی تعداد 71 ہو گئی ہے، 44 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جب کہ اب تک کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.