اسلام آباد (ہیلتھ رپورٹر)پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک مزید 12 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 526 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 22823 تک جاپہنچی ہے، اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 194 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ پنجاب میں 156 اور سندھ میں 148 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں،اس کے علاوہ بلوچستان میں 21، اسلام آباد 4 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں، کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق اب تک ملک بھر میں 232,582 ٹیسٹ اور 6217 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں ،آج بروز بدھ ملک بھر سے اب تک کورونا کے مزید 586 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 12 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن میں پنجاب سے 560 کیسز 12 ہلاکتیں، اسلام آباد 21 کیسز اور کشمیر سے 5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔پنجاب سے آج اب تک کورونا کے مزید 560 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 12 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نےکی،ترجمان کے مطابق صوبے میں کورونا کےکیسز کی مجموعی تعداد 8693 اور ہلاکتیں 156 تک جا پہنچی ہیں،ترجمان نے بتایا کہ 768 زائرین، 1926 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 86 قیدی اور 5917 عام شہری کورونا وائرس میں مبتلا ہیں،پنجاب میں کورونا سے اب تک 3086 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں آج کورونا وائرس کے مزید 21 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں، سرکاری پورٹل کے مطابق نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 485ہوگئی ہے جب کہ شہر میں وائرس سے اب تک 4 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔آزاد کشمیر سے آج بروز بدھ کورونا وائرس کے مزید 5 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں، پورٹل کے مطابق علاقے میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 76 ہوگئی ہے اور 54 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جب کہ اب تک کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی ہے۔سندھ سے منگل کو کورونا وائرس کے مزید 307 کیسز رپورٹ ہوئے اور 11 ہلاکتیں بھی سامنے آئیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کی، مراد علی شاہ نے بتایا کہ ہم نے 24 گھنٹوں میں 2250 ٹیسٹ کیے جس میں 307 نئے کیسز سامنے آئے اور 11 ہلاکتیں بھی ہوئیں جس کے بعد صوبے میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 8189 اور ہلاکتیں 148 ہوگئی ہیں، وزیراعلیٰ کے مطابق مزید 42 افراد صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1674 ہوگئی ہے۔خیبر پختونخوا میں منگل کو کورونا سے مزید 9 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 194 تک جاپہنچی ہے، محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں مزید 211 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3499 ہوگئی ہے، محکمہ صحت نے بتایاکہ صوبے میں اب تک کورونا سے 875 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔بلوچستان میں منگل کو مزید 174 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1495 ہوگئی، صوبے میں اب تک 21 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 206 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔گلگت بلتستان میں منگل کو مزید 14 کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 386 تک پہنچ گئی۔
تبصرے بند ہیں.