اسلام آباد (ہیلتھ رپورٹر)پاکستان میں آج اب تک کورونا وائرس سے مزید 5 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 253 ہوگئی ہے جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 11940 تک جا پہنچی ہے، 253 ہلاکتوں میں سے اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 89 افراد انتقال کرچکے ہیں، سندھ میں 75 ، پنجاب میں 73، بلوچستان میں 10 جب کہ گلگت بلتستان اوراسلام آباد میں تین، تین افراد اس مہلک وائرس کے باعث ہلاک ہوئے۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق اب تک 138،147ٹیسٹ جبکہ 2755 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں ۔ آج بروز ہفتہ ملک بھر سے اب تک کورونا وائرس کے مزید 204 کیسز اور 5 ہلاکتیں رپورٹ ہوچکی ہیں جن میں پنجاب سے 195 کیسز 5 ہلاکتیں اور اسلام آباد سے 9 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔پنجاب سے آج اب تک کورونا وائرس کے مزید 195 کیسز اور 5 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہیں، پورٹل کے مطابق نئے کیسز اور ہلاکتوں کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 5046 اور اموات 73 ہوگئی ہیں، پنجاب میں اب تک کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 925 ہوگئی ہے۔وفاقی دارالحکومت میں آج کورونا وائرس کے مزید 9 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں، پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 223 ہوگئی ہے جب کہ شہر میں اب تک وائرس سے 3ا فراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔صوبے میں جمعہ کو کورونا کے مزید 274 کیسز اور 2 ہلاکتیں سامنے آئیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی، سندھ میں نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا سےمتاثرہ مریضوں کی تعداد 3945 ہوگئی ہے جب کہ 75 افراد وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں، مراد علی شاہ نے بتایا کہ سندھ میں اب تک کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 772 ہوگئی ہے۔بلوچستان میں جمعہ کو کورونا کے 49 کیسز سامنے آئے جب کہ 2 ہلاکتیں بھی سامنے آئیں جس کی تصدیق محکمہ صحت کی جانب سے کی گئی، صوبے میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 656 اور ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے، صوبائی محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں اب تک کورونا کے 177مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔خیبر پختونخوا میں جمعے کو 167 نئے کیسز اور 4 ہلاکتیں سامنے آئیں جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 89 تک پہنچ گئی جب کہ مجموعی کیسز 1708 ہوگئے ہیں، خیبرپختونخوا میں اب تک 477 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔گلگت بلتستان میں جمعے کو 7 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 307 ہوگئی جب کہ اب تک 213 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں، محکمہ صحت کے مطابق گلگت میں زیر علاج افراد کی مجموعی تعداد 91 ہے اور صحتیابی کا تناسب 73 فیصد سے زائد ہے، گلگت بلتستان میں اب تک کورونا وائرس سے 3 افراد کا انتقال ہوا ہے۔آزاد کشمیر میں جمعہ کو کو کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا تاہم جمعرات کو کورونا وائرس کے 4 نئے کیسز سامنے آئے جس کی تصدیق آزاد کشمیر کے فوکل پرسن برائے کورونا ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر نے کی، نئے کیسز سامنے آنے کے بعد علاقے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 55 ہوگئی ہے۔
تبصرے بند ہیں.