پاکستان میں ڈرون حملے غیر منصفانہ ہیں، ہائی کمشنر ادارہ انسانی حقوق

جنیوا: اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق کی ہائی کمشنر نے پاکستان میں ہونے والے ڈرون حملوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جنیوا میں ادارہ برائے انسانی حقوق کے 23ویں اجلاس سے خطاب کے دوارن ادارہ برائے انسانی حقوق کی ہائی کمشنر نوی پلے نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے نام پر ہونے والے ڈرون حملے غیر منصفانہ ہیں اور ان سے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزئی ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے خلاف اقدامات کرنے سے دہشت گردی میں کمی کے بجائے اضافہ ہورہا ہے۔ نوی پلے کا کہنا تھا کہ گوانتاناموبے جیل میں قیدیوں کو غیر معینہ مدت کے لئے قید میں رکھنا بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے اور جیل میں قیدیوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں سے بھی دہشت گردی کو فروغ مل رہا ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ضمیر اکرم کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں سے دہشت گردی میں اضافہ ہورہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.