پاکستان میں انسانی حقوق کو فروغ دیا جائے، اقوام متحدہ
نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ امید ہے نواز شریف خواتین کو بااختیار بنانے ،انسانی حقوق کے فروغ ، صدی کے اہداف کے حصول کے لیے موثر اقدامات کریں گے ۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے وزیراعظم نواز شریف کے نام مبارک باد کے خط میں توقع ظاہر کی ہے کہ نواز شریف پاکستان اور اقوام متحدہ کی موجودہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار ایک سول حکومت سے دوسری سول حکومت کو اقتدار منتقلی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔پاکستانی عوام نے ووٹ ڈال کر اس عزم کی تجدید کی کہ پاکستان اپنے آئین کا احترام کرتا ہے، اقوام متحدہ کے امن مشنوں میں پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے،امن اور خوشخالی کے لیے تعاون جاری رہے گا، ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں استحکام اور مفاہمت کے لیے نواز شریف کی حمایت قابل تعریف ہے۔
تبصرے بند ہیں.