پاکستان میں اقلیتوں کو خطرات حد سے بڑھ گئے، امریکی کمیشن
نیویارک: امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے کہا ہے کہ پاکستان پراقلیتوں کو مذہبی آزادی دینے کے لیے مزید دبائو بڑھایا جائے۔ اگرایسا نہ کیاگیاتو وہاں یہ مسئلہ بحران کی صورت اختیارکرلے گا،انتہاپسندوں نے ہزارہ کمیونٹی کے سیکڑوں افرادکوقتل کیا۔پاکستانی حکومت عیسائیوں، احمدیوں اورہندوئو ں کوتحفظ فراہم کرنے میں بھی مسلسل ناکام رہی۔ بدھ کو امریکی کمیشن کی سالانہ رپورٹ میں چین، مصر، ایران، میانمر،سعودی عرب اوردیگرملکوں میں اقلیتوں کی سنگین صورتحال پربھی تشویش کا اظہار کیاگیاہے۔
تبصرے بند ہیں.