پاکستان سے سیریز ؛ بھارت سری لنکا کومیزبان بنانے پررضا مند

کراچی:  بھارت نے پاکستان سے مجوزہ سیریز سری لنکا میں کھیلنے پر رضامندی ظاہر کردی، بی سی سی آئی کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر نے بدھ کو میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کی ہے کہ ہم نے اپنی حکومت سے آئی لینڈز میں گرین شرٹس سے میچز کھیلنے کیلیے اپنی حکومت سے کلیئرنس طلب کرلی ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے وضاحت کی ہے کہ انھوں نے بھارت سے سیریز کیلیے حکومت سے این او سی نہیں مانگا ہے بلکہ دبئی میں جائلز کلارک کی موجودگی میں ہونے والی مفید بات چیت سے حکومت کو آگاہ کیا ہے، اسی طرح بی سی سی آئی کی جانب سے سیریز کے منافع کی تقسیم کی بھی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے، اس معاملے میں ہونے والی مزید ڈیولپمنٹ سے انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کلارک ہی میڈیا کو آگاہی دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ ماہ پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان مختصر سیریز کے سری لنکا میں انعقاد کا امکان روشن ہوتا جارہا ہے، بدھ کو بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری اور حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما انوراگ ٹھاکر نے تصدیق کی ہے کہ گرین شرٹس سے سیریز ہمسایہ ملک سری لنکا میں منعقد ہوسکتی ہے۔

تبصرے بند ہیں.