پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ آج مدمقابل ہوں گے، کراچی کا لاہور سے سامنا

دبئی:  پاکستان سپر لیگ میں جمعے کو پہلا میچ شام 4 بجے کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے مابین ہوگا۔

کراچی کے کپتان شعیب ملک، اہم کھلاڑیوں میں محمد عامر، عماد وسیم، شکیب الحسن اور سہیل تنویر شامل ہیں، لاہور کی قیادت اظہر علی کے سپرد ہے، انھیں کرس گیل، ڈیوائن براوو، عمر اکمل اور کیون  کوپر جیسے کرکٹرز کی خدمات بھی حاصل ہیں۔ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں رات 9 بجے مقابل ہوں گی۔

پشاور کے کپتان شاہد آفریدی ہیں، محمد حفیظ، کامران اکمل، وہاب ریاض، ڈیوڈ میلان، ڈیرن سیمی اور تمیم اقبال بھی سلیکشن کے لیے دستیاب ہونگے،اسلام آباد کی قیادت مصباح الحق کریں گے،انھیں شین واٹسن، بابر اعظم، سیم بلنگز، محمد عرفان، آندرے رسل اور سیموئیل بدری کا ساتھ بھی حاصل ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.