پاکستان سمیت 4 ممالک کی امریکی امداد محدود کرنیکا مطالبہ
واشنگٹن: امریکی رکن کانگریس نے پاکستان سمیت 4دیگر ممالک کی امداد محدود کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی رکن کانگریس اور فالٹ ایکٹ کے نائب وزیر خارجہ پاول اے گو سیر نے ایوان نمائندگان میں قرارداد پیش کی ہے جس میں انھوں نے پاکستان، ایران، شمالی کوریا اور مصر کی امداد محدود کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ممالک امریکی خارجہ پالیسیوں کو متاثر کر رہے ہیں ۔ ایسے ممالک کو امداد فراہم کرنا غیرمحتاط رہنے کے مترادف ہے ۔ قرارداد میں کہا گیا کہ جب یہ ممالک ہماری خارجہ پالیسیوں کو متاثر کرتے ہوئے ہمارے ساتھ دشمنوں جیسا سلوک کر رہے ہیں تو ہمیں بھی انھیں ڈالروں کی ادائیگی سے محدود کر دینا چاہیے ۔
تبصرے بند ہیں.