پاکستان زمبابوے دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

بائولرز کی کارکردگی میں بہتری کی ضرورت ہے:اظہر علی ، آج کے میچ میں کامیابی کے لئے پرعزم ہیں :چگمبورا

لاہور ( ) پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں دوسرے ایک روزہ میچ میں آج مدمقابل ہوں گی ۔ کپتان اظہر علی کے مطابق بائولرز کی کارکردگی میں بہتری کی ضرورت ہے جب کہ زمبابوے چگمبورا کے بغیر بھی جیت کے لئے پرعزم ہیں ۔ دوسرے ون ڈے میچ کے لیے پاکستان اور زمبابوے کے کھلاڑیوں نے قذافی سٹیڈیم لاہور میں بھرپور ٹریننگ کی ۔ لاہور میں پریس کانفرس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا کہ اب تک میچز میں بلے بازوں کی کارکردگی اچھی رہی اور ان کی فارم خوش آئند ہے لیکن باؤلنگ میں محنت کرنے کی ضرورت ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ زمبابوے ٹیم میں چگمبورا بہترین کارکردگی دکھا رہے تھے ان کے نہ ہونے سے پاکستان کو فائدہ ہوگا ۔ پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا کہ سینئر کھلاڑیوں کی غیرموجودگی میں نئی ٹیم تیار کرنا آسان نہیں ہے ، ہدف چیمپیئنز ٹرافی میں جگہ بنانا ہے تو دوسری جانب ایلٹن چگمبورا اور کریگ ارون کی عدم موجودگی کے باوجود بھی مہمان ٹیم کم بیک کے لئے پرامید ہے ۔ وہاب ریاض کے علاوہ قومی کپتان دیگر بائولرز سے سو فیصد مطئمن نہیں لیکن محمد سمیع کو دم دکھانے کے لئے مزید وقت دینا چاہتے ہیں

تبصرے بند ہیں.