پاک زمبابوے ون ڈے ، شائقین کا جوش و جذبہ پہلے کی طرح بر

درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 46 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ، مداح بڑی تعداد میں گرائونڈ پہنچے کو بے تاب

لاہور () پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا ، زمبابوے کیخلاف شاہینوں کی شاندار کارکردگی نے کرکٹ دیوانوں کا جوش و خروش دگنا کر دیا ہے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ آج ہونے جا رہا ہے ۔ موسم کی بات کی جائے تو سورج آج بھی پوری آب و تاب کیساتھ گرمی برسائے گا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جو کہ بتدریج کم ہو کر 29 ڈگری سینٹی گریڈ کی کم ترین سطح تک آ سکتا ہے ۔ موسم کی شدت کے باوجود کرکٹ دیوانوں کا جذبہ کم نہیں ہوگا ۔ مداح آج بھی شاہینوں کی میدان میں حوصلہ افزائی کیلئے بڑی تعداد میں سٹیڈیم پہنچنے کیلئے بے تاب ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.