ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 25 کروڑ 49 لاکھ ڈالر کی کمی

آئی ایم ایف کو ادائیگی کے سبب ملکی زرمبادلہ ذخائر پچیس کروڑ ڈالر گر گئے۔

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پندرہ سے بائیس مئی کے دوران ملکی زرمبادلہ ذخائرمیں کمی ملکی ذخائر کو سترہ ارب انچاس کروڑ ڈالر پر لے آئے۔ ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر بائیس کروڑ ڈالر کم ہو کر بارہ ارب اٹھائیس کروڑ جبکہ شیڈول بینکوں کے ذخائر دو کروڑ ڈالر کمی سے پانچ ارب بیس کروڑ ڈالر ہو گئے۔ مرکزی بینک کے مطابق ہفتے کے دوران عالمی مالیاتی ادارے کو تیرہ کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کی قسط ادا کی گئی جو اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ کی مد میں لئے جانے والے قرض کی آخری قسط تھی۔

تبصرے بند ہیں.