پاکستان بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی بہتر بنا رہا ہے،آئی ایم ایف

 اسلام آباد:  بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اپنی رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ پاکستان بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلیے بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔

سرکاری ریڈیو کے مطابق آئی ایم ایف نے کہاکہ اصلاحات میں تسلسل کے باعث پاکستان میں توانائی کی صورتحال میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلیے بھرپور طریقہ سے کوششیں کر رہا ہے، ایل این جی کی درآمد میں اضافے سے مقامی منڈی میں گیس کی فراہمی کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے جس سے صنعتی شعبے کو بھی مدد ملی ہے۔

تبصرے بند ہیں.