حکومت پنجاب نے ترقیاتی اسکیموں کیلیے11ارب روپے کی منظوری دے دی

لاہور: حکومت پنجاب نے نئے مالی سال 17-2016 کے آغاز پرمختلف ڈویلپمنٹ سیکٹر کی 7 ترقیاتی اسکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر11 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی۔

محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ پنجاب کے ترجمان نے بتایا کہ جن 7ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی ان میں ضلع رحیم یار خان میں کیڈٹ کالج خان پور کے قیام کے لیے 54 کروڑ 47 لاکھ 57 ہزار روپے، ضلع نارووال میں گجرات یونیورسٹی سب کیمپس کے قیام کے لیے زمین کی خریداری کی مد میں 25 کروڑ 39 لاکھ 93 ہزار روپے، ملتان میں نشتر میڈیکل کالج کی تزئین و آرائش (ترمیمی) کے لیے 31 کروڑ 14 لاکھ 33 ہزار روپے، ہیلتھ ڈپارٹمنٹ میں ڈائریکٹوریٹ جنرل مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن کے قیام کے لیے 33 کروڑ 35 لاکھ 86 ہزار روپے، ضلع راولپنڈی میں پرانا راولپنڈی تا مری روڈ،

تبصرے بند ہیں.