پاکستان اکنامک فورم کا انعقاد ؛ معاشی ترقی کیلیے قومی اقتصادی حکمت عملی تیار کرنے پر زور

کراچی:  پاکستان اکنامک فورم (پی ای ایف) کے تیسرے ایڈیشن کا انعقاد حبیب یونیورسٹی کے کراچی کیمپس میں ہوا، پاکستاب بزنس کونسل (پی بی سی) کی جانب سے اسپانسر شدہ اس تقریب میں ملک بھر کے توانائی، ترسیل رسد وکنیکٹیوٹی، پانی، معاشی استحکام اور ترقی کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے شرکت کی، ماہرین کے پینل نے پاکستان کو درپیش مسائل اور چیلنجز پر تجاویز پیش کیں کہ کس طرح انہیں طویل اور قلیل مدت میں حل کیا جا سکتا ہے۔

پاکستان بزنس کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کامران وائے مرزا نے شرکا کا خیرمقدم کرتے ہوئے پی بی سی کے مقاصد، رکنیت سازی، کامیابیوں اور کارناموں کے ساتھ ساتھ اس کے دائرہ کار میں آنے والے شعبہ جات کے حوالے سے مختصر گفتگو کی۔ چیئرمین پی بی سی بشیر علی محمد نے افتتاحی خطاب میںکہا کہ پاکستان کو خطے کی دیگر معیشتوں سے آگے نکلنے کیلیے معاشی ڈھانچے میں اہم تبدیلیاں لانا ہوں گی۔

تبصرے بند ہیں.