تجربات کے ’’سائیڈ ایفیکٹس‘‘ پاکستان کو سیریز بچانے کے لالے پڑ گئے

دبئی: تجربات کے ’’سائیڈ ایفیکٹس‘‘ سے پاکستان کو سیریز بچانے کے لالے پڑ گئے، مشکلات میں گھری ٹیم جمعے کو انگلینڈ سے چوتھا ون ڈے کھیلے گی، فتح کی صورت میں اظہر کو بھی ٹرافی تھام کر مورگن کے ساتھ تصویر بنوانے کا موقع مل جائے گی، انوکھے فیصلے کرنے والی مینجمنٹ بیٹنگ آرڈر کے بارے میں بدستور تذبذب کا شکار ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف پہلا ایک روزہ میچ 6 وکٹ سے جیتا تو شائقین نے امیدیں وابستہ کرلیںکہ ٹیم ٹیسٹ فتوحات کا تسلسل ون ڈے میں برقرار رکھتے ہوئے 10سال بعد پہلی سیریز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔ مگرمورگن الیون نے پلٹ کر ایسا وار کیا کہ گرین شرٹس کیلیے سنبھلنا مشکل ہوگیا، دوسرے میچ میں95 رنز اور تیسرے میں 6وکٹ سے فتح کے بعد انگلش ٹیم 4میچزکی سیریز ہار نہیں سکتی، البتہ آخری معرکے میں کامیابی پاکستان کو برابری پر لا کھڑا کرے گی جسے موجودہ حالات میں بڑی غنیمت سمجھا جائے گا، آخری دونوں میچز میں بیٹنگ لائن نے مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

تبصرے بند ہیں.