محمد حفیظ کو ایک بار پھرقومی کرکٹ ٹیم کا نائب کپتان بنانے پر غور

لاہو)محمد حفیظ کو ایک بار پھر پاکستان کرکٹ ٹیم کا نائب کپتان بنانے پر غور شروع ہو گیا، پی سی بی کے گورننگ بورڈ کے اجلاس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دبئی میں ہونے والی سیرز کے لئے ٹی 20 ، ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم میں محمد حفیظ کو شامل کیا گیا تھا لیکن میچز سے پہلے پریکٹس کے دوران محمد حفیظ زخمی ہو گئے تھے جس کے باعث وہ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچز میں حصہ نہیں لے سکے تھے ۔ اب فٹ ہو کر ٹیم میں شامل ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق محمد حفیظ کو ایک بار پھر پاکستان کرکٹ ٹیم کا نائب کپتان بنانے پر غور شروع ہو گیا ، پی سی بی کے گورننگ بورڈ کے اجلاس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.