پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ آج کھیلا جائے گا

دبئی: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی جب کہ دونوں ٹیمیوں کے درمیان ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ آج دبئی میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج دبئی میں شروع ہورہا ہے تاہم پہلا ٹیسٹ اس لحاظ سے دلچسپ ہوگا کہ دونوں ٹیمیں کرکٹ کی تاریخ میں دوسرا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل کریں گی۔ اس سے قبل کرکٹ کی تاریخ کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ گزشتہ نومبر میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ہوا تھا۔ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

تبصرے بند ہیں.