جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو آخری ون ڈے میں شکست دیکر وائٹ واش کردیا

کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقا نے پانچویں ایک روزہ میچ میں بھی مہمان آسٹریلیا کو شکست دے کر سیریز میں اسے وائٹ واش کردیا۔

کیپ ٹاؤن کے نیو لینڈ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 327 رنز بنائے جس کے جواب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 48.2 اوورز میں 296 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی۔

آسٹریلیا کی جانب سے اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر سب سے زیادہ 173 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جب کہ 6 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکے۔ ایرون فنچ 19، مچل مارش اور میتھیو ہیڈ نے 35،35 رنز بنائے۔ جنوبی افریقا کے کیل ایبٹ، کگیسو رابادا اور عمران طاہر نے 2،2 جب کہ آندلے پھلکوایو نے ایک وکٹ حاصل کی۔

تبصرے بند ہیں.