ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا عالمی ریکارڈ

ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میک کالم کے پاس ہے جب کہ اس فہرست میں پاکستان کے کپتان مصباح الحق بھی شامل ہیں۔

مجموعی طور پر ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میک کالم کو حاصل ہے جنہوں نے 101 ٹیسٹ میچوں میں 107 چھکے لگائے، آسٹریلیا کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز ایڈم گلکرسٹ 96 میچوں میں 100 چکے لگاکر اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں جب کہ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل 103 ٹیسٹ میچوں میں 98 چھکوں کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

تبصرے بند ہیں.