فلپ ہیوز کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی

آنجہانی کرکٹر فلپ ہیوز کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی۔ تقریب میں پانچ ہزار افراد کی شرکت کا امکان ہے۔

سڈنی:  ڈومیسٹک کرکٹ کا میچ کھیلتے ہوئے باؤنسر لگنے سے زندگی کی بازی ہارنے والے فلپ ہیوز کی آخری رسومات تین دسمبر کو شیڈول ہیں۔ جس میں نامور کرکٹرز سمیت ماضی کے اسٹارز کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک، آرون فِنچ اور ٹوم کوپر آسٹریلیا سے جبکہ بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی، روی شاستری اور بھارتی کوچ ڈنکن فلیچر سمیت پانچ ہزار افراد کی شرکت کی اطلاع ہے۔ دوسری جانب جہاں آسٹریلیا سمیت دنیا بھر میں فلپ ہیوز کی یاد میں پھول سجائے جا رہے ہیں وہیں کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو جیمز سدر لینڈ کا کہنا ہے کہ اس سانحے کے بعد ایک ہفتہ تاخیر سے شروع ہونے والی سیریز کا افتتاحی ٹیسٹ اب نو دسمبر سے بریسبین کے بجائے ایڈیلیڈ میں شروع ہو گا۔

تبصرے بند ہیں.