پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی آج کھیلا جائے گ

قومی ٹیم کو دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ، دوسرے میچ میں بھی کامیابی حاصل کرینگے :وقار یونس

شارجہ ) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی آج کھیلا جائے گا ، قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ شاہین دوسرے میچ میں بھی کیویز کو زیر کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی آج دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ، قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ ٹونٹی میں تمام کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی نے ٹیم کا انتخاب مشکل بنا دیا ہے ، ان کا کہنا تھا میککلم کے بغیر بھی نیوزی لینڈ آسان حریف نہیں ہے ، تاہم انہوں نے امید ظاہر کی شاہین دوسرے میچ میں بھی کیویز کو زیر کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد کو مستقل اوپنر کے طور پر نہیں کھلایا جائے گا ۔ –

تبصرے بند ہیں.