پاکستان نے ٹی ٹونٹی میچز میں کامیابی کی ففٹی مکمل کر ل

جنوبی افریقہ کی ٹیم 43 میچوں میں کامیابی کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے

شارجہ) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 میں فتح کے ساتھ ساتھ پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایک اوراعزاز حاصل کر لیا ۔ ٹی20 جیتنے کی ففٹی سب سے پہلے پاکستانی ٹیم نے کی ۔ دبئی ٹی 20 میچ میں کیویز کے خلاف پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر فتح اپنے نام کی ، جس کے ساتھ ساتھ ایک منفرد اعزاز بھی پاکستان کے نام ہوا ۔ دنیائے کرکٹ میں پاکستان نے سب سے پہلے 50 ٹی 20 میچز جیت کر یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے اور کرکٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ ٹی 20 میچز جیتنے والی واحد ٹیم بن گئی ہے ۔ قومی شاہینوں نے 2006 سے لے کر رواں سال 50 میچوں میں اپنی شاندار کارکردگی دکھا کر فتح سمیٹی جبکہ 32 میچوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ۔ اس فہرست میں جنوبی افریقہ 43 میچوں میں کامیابی حاصل کر کے دوسرے نمبر پر موجود ہے ۔ –

تبصرے بند ہیں.