پاکستان اور نیوزی لینڈ میں 9 ٹی ٹونٹی مقابلے ہوئے ، 6 میں گرین شرٹس سرخرو

کیوی ٹیم کو تین مقابلوں میں کامیابی ملی ، 2012 میں ورلڈ ٹی ٹونٹی کے گروپ میچ میں بھی پاکستان کو کامیابی حاصل ہوئی تھی

شارجہ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ٹی 20 سیریز اپنے نام کرنے کے لیے کل بھرپور انداز میں ان ایکشن ہوں گے ۔ قومی شاہین اور کیویز مختصر فارمیٹ کے معرکے کے لیے 9 بار مدمقابل ہوچکے ہیں ۔ گرین شرٹس نے 6 میچوں میں اپنی شاندار کارکردگی دکھا کر کامیابی کا سہرا اپنے سر سجایا ۔ جبکہ 3 میچوں میں نیوزی لینڈ کے کھلاڑی فتحیاب ہوئے ۔ پاکستانی ٹیم اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا جوڑ 2007 میں آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 سیمی فائنل میں پڑا جس میں قومی ٹیم نے شعیب ملک کی قیادت میں 6 وکٹوں سے فتح سمیٹی ۔ دونوں ٹیمیں آخری بار 2012 میں ہونے والے ورلڈ ٹی 20 میچ کے گروپ ڈی میچ میں آمنے سامنے ہوئیں ۔ خوش قسمتی سے یہ مقابلہ بھی گرین شرٹس نے 13 رنز سے اپنے نام کیا

تبصرے بند ہیں.