بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ، پاکستان نے آسٹریلیا کو نو وکٹ سے شکست دیدی

بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان اپنے اعزاز کے دفاع میں کامیابیوں کی راہ پر گامزن ہے۔ آسٹریلیا کو نو وکٹ سے ہرا کر مسلسل چھٹی فتح سمیٹ لی۔

کیپ ٹاؤن:  جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں پاکستان اور آسٹریلیا کی بلائنڈ ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔ آسٹریلوی بلائنڈ ٹیم نے ایک سو انتیس رنز جوڑے۔ جواب میں بلائنڈ ورلڈکپ کی دفاعی چیمپئن اور ناقابل شکست ٹیم پاکستان نے زبردست آغاز کیا۔ اوپنر نثار علی کے 80 رنز نے جیت آسان بنائی جس سے قومی بلائنڈ ٹیم نے ایک وکٹ پر مطلوبہ ہدف پورا کر لیا۔

تبصرے بند ہیں.