آئی سی سی سے بائولنگ ٹیسٹ سے قبل سعید اجمل کو ڈومیسٹک کھلانے کا فیصلہ

آف سپنر کو ڈومیسٹک کرکٹ کیلئے انگلینڈ سے وطن واپس بلوایا جارہا ہے،آئی سی سی کو بائیو میکینک ٹیسٹ کی تاریخ مقرر کرنے کیلئے خط

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے باؤلنگ ٹیسٹ کرانے سے پہلے قومی سپنر سعید اجمل کو ڈومیسٹک کھلانے کا فیصلہ کر لیا ۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق سعید اجمل کے باؤلنگ ٹیسٹ کے حوالے سے آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست کا جواب دے دیا ہے اور پی سی بی کی مرضی کی تاریخ پر اجمل کو باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ کے لیے بھجوانے کا کہا ہے جس کے بعد پی سی بی سعید اجمل کو انگلینڈ سے واپس وطن بلا رہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق قومی سپنر کو ڈومیسٹک کھلانے کے بعد ٹیسٹ کے لیے بھیجا جائے گا ۔ پی سی بی نےآئی سی سی کو ای میل کے ذریعے درخواست کی گئی ہے کہ قومی آف سپنر سعید اجمل کے بائولنگ ایکشن کے بائیومکینک ٹیسٹ کے لیے تاریخ مقرر کی جائے ۔

تبصرے بند ہیں.